صرف 101 روپے میں گھر لے جائیں ویوو 11 پرو سمیت ویوو کے یہ 6 اسمارٹ فونز
04:53PM Fri 21 Dec, 2018
کرسمس نزدیک آرہا ہے اور لوگوں میں اس کیلئے شاپنگ کا کریز بھی کافی بڑھتا جارہا ہے ۔ اس کے پیش نظر اسمارٹ فون بنانے والی کمپنیاں بھی زبردست آفر پیش کررہی ہیں ۔ چین کی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو بھی لوگوں کو راغب کرنے کیلئے "نیو فون ، نیو یو "آفر لے کر آئی ہے ، جس میں صارفین صرف 101 روپے دے کر ویوو اسمارٹ فون خرید سکتے ہیں ۔
ویسے اس آفر میں یہ 101 روپے ڈاون پیمنٹ ہے ، جسے دیکر آپ فون گھر لا سکتے ہیں ۔ اس کے بعد آپ کو بچے ہوئے پیسے خریداری کے دن سے 6 مہینے کے درمیان میں دینے ہوں گے ۔
اگر آپ اس آفر کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں ، تو اس کیلئے سب سے پہلے آپ کو ویوو کے منظور شدہ نزدیکی ریٹیل آوٹ لیٹ پر جانا ہوگا اور وہاں آپ صرف 101 روپے دے کر نیا اسمارٹ فون اپنے گھر لاسکتے ہیں ۔ اس کے بعد آپ بچے ہوئے پیسے کو چھ قسطوں میں ادا کرسکتے ہیں ۔
اس کیلئے ویوو نے بجاج فائنانس ، ایچ ڈی ایف سی ، ایچ ڈی بی اور کیپٹل فرسٹ کے ساتھ پارٹنر شپ کی ہے۔ اس کے علاوہ اگر آپ ایچ ڈی ایف سی کریڈٹ کارڈ یا ڈیبٹ کارڈ سے خریداری کرتے ہیں تو آپ کو پانچ فیصد کی اضافی رعایت دی جائے گی ۔