اردن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے ٹویٹر پر وزیر صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے 4 نئے کیسوں کا اندراج ہوا ہے۔ اس طرح اردن میں کرونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد 401 ہو گئی۔ الجزائر میں کرونا وائرس کے 90 نئے کیسوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس طرح اب تک وبائی مرض سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 2160 ہو گئی۔ ملک میں کرونا کے سبب مزید 10 افراد کی اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ اس کے بعد الجزائر میں کرونا سے وفات پانے والے افراد کی کُل تعداد 336 ہو چکی ہے۔ علاوہ ازیں 17 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد ملک میں کرونا سے شاف پانے والے افراد کی مجموعی تعداد 708 ہو گئی۔ شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے ٹیلی گرام پر وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملک میں کرونا کے نئے 4 کیس سامنے آئے ہیں۔ اس طرح شام میں اس وبائی مرض سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 33 ہو گئی۔