ریاست میں 100 رہائشی اسکولوں کا قیام

05:22AM Mon 1 May, 2017

بنگلورو۔(بھٹکلیس نیوز)وزیر برائے سماجی بہبود ایچ آنجنیا نے آج بتایاکہ آنجہانی وزیر اعظم اندرا گاندھی کی صد سالہ تقریبا ت کو یادگار بنانے کے مقصد سے ان کے نام سے منسوب سو رہائشی اسکولس اگلے تعلیمی سال سے قائم کئے جائیں گے۔اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی 125ویں جنم دن تقریبات کے پیش نظر اگلے تعلیمی سال سے 425 رہائشی اسکول بھی قائم کئے جائیں گے، جس کے تحت ہر ہوبلی میں رہائشی اسکولوں کا قیام زیر غور ہے۔انہوں نے بتایاکہ تقریباً 1.24لاکھ طلبا کو رہائشی اسکولوں میں پرائمری تا پری یونیورسٹی سطح مفت تعلیم فراہم کی جارہی ہے، جہاں پر 1849 تدریسی اور 1246 غیر تدریسی عملے کے تقرر کا عمل جاری ہے۔یہ تقررات کرناٹکا ایگزامنیشن اتھارٹی کے ذریعہ عمل میں آئیں گے۔