امریکہ میں ٹرین پٹری سے اتری، تین افراد ہلاک، دیگر100 زخمی

01:49PM Tue 19 Dec, 2017

واشنگٹن۔ امریکہ کے واشنگٹن میں ایک ٹرین کے پٹری سے اتر کر ہائی وے پر گرنے سے تین لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ تقریباً 100افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ انتظامیہ نے بتایا کہ کل ایک مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی اور اس کے کچھ  ڈبے پل سے مصروف ہائی وے پر جا گرے۔ اس حادثہ میں تین لوگوں کی موت ہوگئی اور تقریباً سو افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت نازک ہے۔ انہو ں نے کہا کہ راحت اور بچاؤ کارکن کام میں مصروف ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔