ایسا ہوگا 100 روپے کا نیا نوٹ ، کچھ ہی دیر میں جاری کرے گا ریزرو بینک آف انڈیا
12:12PM Thu 19 Jul, 2018

دو ہزار ، پانچ سو ، 50 اور 10 کے نوٹ کے بعد اب ریزرو بینک آف انڈیا نے 100 روپے کے نوٹ کا پہلا لک جاری کردیا ہے ۔ نئے نوٹ کا رنگ بیگنی ہوگا اور اس پر عالمی ورثہ میں شامل گجرات کی تاریخی رانی کی باوکی جھلک دیکھنے کو ملے گی ۔
سو روپے کے نئے نوٹ بازار میں آنے کے بعد پرانے نوٹ بھی چلتے رہیں گے ۔ آر بی آئی کے ذریعہ اپنے ٹویٹر ہینڈل پر دی گئی اطلاع کے مطابق 100 روپے کا نیا نوٹ کچھ ہی دیر میں جاری کردیا جائے گا ۔
نیوز ایجنسی اے این آئی نے بھی نئی تصویر کے ساتھ اطلاع دی ہے کہ آر بی آئی کچھ ہی دیر میں 100 روپے کا نیا جوٹ جاری کرنے جارہا ہے۔RBI to Issue New Design ₹ 100 Denomination Banknotehttps://t.co/vn5M8BPtEF
— ReserveBankOfIndia (@RBI) July 19, 2018