ٹائم میگزین کا 100 بااثرشخصیات کیلیے ریڈرزپول،وزیر اعظم نریندر مودی کو نہیں ملا ایک بھی ووٹ
05:00AM Wed 19 Apr, 2017
بھٹکلیس نیوز / 19 اپریل،2017
نیویارک: امریکی ٹائم میگزین کے ریڈرز پول میں دنیا کی 100 بااثر شخصیات کے سروے میں وزیراعظم نریندر مودی ایک ووٹ بھی حاصل نہیں کر پائے ہیں۔سروے میں فلپائن کے صدر پہلے نمبر پر رہے، حتمی فہرست کا اعلان 20 اپریل کو ہوگا۔ ان کے علاوہ بھارتی نژاد مائیکرو سافٹ کے سی ای او سیتہ نڈیلا اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن ہایو، وائٹ ہاؤس کے سیکریٹری شان اور ایوانکا ٹرمپ اور بشار الاسد بھی کوئی ووٹ حاصل نہ کرپائے۔ فلپائن کے صدرکو ہاں میں 5 فیصد ووٹ ملے۔
ریڈرز سروے میں کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو، پوپ فرانسس، مائیکروسافٹ کے بل گیٹس اور فیس بک کے مارک زکربرگ کو3 فیصد ووٹ شیئر ملا۔ سروے میں میگرین نے آن لائن اپنے قارئین سے اس سال دنیا کے سو سب سے زیادہ بااثر افرادکو لیکر سروے کرایا ہے۔