اتر کینرا میں 100/ کے پار پہنچی کورونا مریضوں کی تعداد: آج ضلع میں کورونا کے چار نئے معاملات

12:49PM Fri 12 Jun, 2020

کاروار: 12 جون، 20  (بھٹکلیس نیوز بیورو) محکمہ صحت کی جانب سے جاری شام کے بلٹین کے مطابق اتر کینرا میں آج کورونا کوڈ 19 کے چار نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ جس کے ساتھ ہی یہاں اس مرج سے متاثر ہونے والوں کی تعداد سو کے پار پہنچ گئی ہے۔ اطلاع کے مطابق آج جو بھی مریض ملے ہیں وہ سب مہاراشٹرا سے لوٹے ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اس میں کمٹہ سے تعلق رکھنے والا 56 سالہ شخص سمیت تین مرد اور ایک  21 سالہ لڑکی شامل ہے۔ ان سب کو مہاراشٹرا سے لوٹنے کے بعد  کورنٹائن میں رکھا گیا تھا۔ اس نئے معاملہ کے بعد ضلع اتر کینرا میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 103 کو پہنچ گئی ہے جبکہ اس وقت 18 کورونا مریض کاروار انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (کیمس) کے کورونا وارڈ میں زیرعلاج ہیں جبکہ 85 لوگ اس مرض سے چھٹکارہ پاکر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔