پٹرول کی قیمت 100 روپئے پہنچتے ہی بند ہو جائیں گے پٹرول پمپ!۔
12:02PM Tue 2 Oct, 2018
Share:
تیل کی آسمان چھوتی قیمتوں سے عام آدمی کی پریشانی کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ تیل کی مسلسل بڑھتی قیمتیں صرف عام آدمی کے لئے ہی نہیں بلکہ پٹرولیم صنعت کے لئے بھی بڑا چیلنج ثابت ہو رہی ہیں۔ تیل کی ان قیمتوں سے پٹرولیم صنعت پچھلی صدی کے آخر میں مشہور وائی 2 کے بگ جیسے تکنیکی چیلنج کو سامنے کھڑا دیکھ رہی ہیں۔
پٹرول کی قیمت سو روپئے تک پہنچنے سے پہلے ہی صنعت کو اس چیلنج سے نمٹنا ہو گا۔ اس میں ناکام ہونے کا مطلب ہے کہ پٹرول پمپوں کی ڈسپینسگ یونٹ (ڈی یو میٹر، جو قیمت اور تیل کی مقدار دکھاتے ہیں) کام کرنا بند کر دیں گی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر پٹرول کی قیمت 100 روپئے فی لیٹر سے متجاوز ہوتی ہے تو پٹرول پمپ بند ہوجائیں گے۔
ٹائمس آف انڈیا کے مطابق، ابھی پٹرول پمپوں پر جو ڈسپینسنگ یونٹ لگے ہیں وہ روپئے میں 2 عددی اور پیسے بھی 2 عددی کے لحاظ سے سیٹ کئے گئے ہیں۔ اس طرح موجودہ ڈسپینسنگ یونٹ جو زیادہ سے زیادہ قیمت دکھا سکتے ہیں وہ 99.99 روپے ہے۔ ایسے میں اگر پٹرول کی قیمت 100 روپے ہوجاتی ہے تو پھر ڈسپینسنگ یونٹ میں 0.00 روپے نظر آئیں گے۔