مصر: پرتشدد مظاہروں میں 100 ہلاک، 1500 زخمی

03:36PM Sat 27 Jul, 2013

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ڈاکٹروں کے مطابق معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں کی طرف سے جاری احتجاج کے دوران 100 سے زیادہ افراد ہلاک اور 1,500 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ ادھر ملک کے محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ جاری جھڑپوں میں 38 افراد ہلاک اور 180 زخمی ہوگئے ہیں۔ مصر میں موجود بی بی سی کے نامہ نگار کوئنٹین سمرویلے نے بتایا ہے کہ قاہرہ میں رابعۃ الاداویہ مسجد کے قریب شدید کشیدگی جاری ہے اور سڑکیں خون آلود ہیں۔ وہاں پر قائم عارضی ہسپتال کے ایک ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کے علاوہ 1500 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں نے رات بھر دارالحکومت میں مظاہرے جاری رکھے۔ BBC URDU 130727135658_egypt-protest304