بھٹکل میں کل 10 اپریل کو منایا جارہا ہے تیر ہبا 

12:37PM Sat 9 Apr, 2022

بھٹکل : 9 اپریل،2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) چن پٹن ہنو منتھ مندر کے مشہور و معروف 'تیر ہبّا' کا انعقاد کل  10 اپریل کو ہوگا جس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔ تقریباً 200 سال پرانی تاریخی روایت کےحامل  اس تہوار میں ہزاروں بھکت شرکت کرتے ہیں اور پورے جوش کے ساتھ اس رتھ کو کھینچ کر مناتے ہیں ۔ واضح رہے کہ بھٹکل شہر کی روایت کے مطابق تیر  (رتھ)کھینچنے سے پہلے سلطان اسٹرٹ میں واقع شابندری (چرکن) خاندان کے گھر پہنچ کر مندر انتظامیہ  چرکن خاندان والوں سے ملاقات کرتی ہے اور پھول وغیرہ پیش کرتے ہوئےاپنی محبت کا اظہار کرتی ہے پھر اس کے بعد ہی تیر کو کھینچا جاتا ہے۔ تیر ہبا کے پیش نظر بھٹکل میں پولس کے  حفاظتی انتظامات سخت کیے گئے ہیں اور مختلف ذرائع سے لوگوں پر نگاہ رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔