مدینہ ٹی ۔10 کرکٹ ٹورنامنٹ کا ہوا اختتام: اسداللہ ٹیم بنی چمپئین
02:14PM Mon 15 Mar, 2021

بھٹکل: 15 مارچ، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) مدینہ ویلفئر سوسائٹی کے زیر اہتمام (MCG - مدینہ کرکٹ گراونڈ) پر منعقد کئے گئے T10 بلاسٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلہ میں اسداللہ ٹیم این ایس اے منکی کو 11 رنوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم بن گئی ہے۔
اتوار کو کھیلے گئے فائنل مقابلہ میں NSA منکی نے ٹاس جیت کر اسداللہ کو بلے بازی کا موقع دیا تھا جس میں اسداللہ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر137رنوں کا ہدف رکھا تھا جسکے تعاقب میں منکی این ایس اے 11 رنوں سے پچھڑ گئی ۔
اختتامی تقریب میں جیتنے والی ٹیم کو 33333 روپیہ نقد مع ٹرافی اور رنر اپ ٹیم کو 17999 روپیہ نقد مع ٹرافی سے نوازاگیا۔ اس کے علاوہ ٹورنامنٹ میں 34 چھکے لگا کر سب سے زیادہ رن بنانے والے حذیفہ قادرا (NSA منکی) کو پلیئر اوف ڈی ٹورنامنٹ کے خطاب سے نوازا گیا، جب کہ صوَّاف (الجامعہ) نے لگاتار 3 میچوں میں 3 ففٹی لگا کر 237 رن بنائے تھے جس کی بدولت انہیں بیسٹ بیٹسمین اور سیف حاجیکا (NSA منکی) کو بہترین گیندبازی کی بدولت بولر اوف دی ٹورنامنٹ کا خطاب دیا گیا
خیال رہے کہ 16 دنوں تک چلے اس ٹورنامنٹ میں کُل 33 ٹیموں نے شرکت کی،
اختتامی تقریب میں بھٹکل تعلقہ کے MLA سنل نائک، بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے اسپورڑس سیکریٹری جناب طلحہ تیرچناپللی، کینرا مسلم خلیج کونسل کے جنرل سیکریٹری جناب ابو محمد مختصر، مدینہ ویلفئر سوسائٹی کے نائب صدر جناب رضوان گنگاولی، مدینہ ویلفئر سوسائٹی کے اسپورٹس سیکریٹری جناب ساجد مصباح، جناب انس ملا اور جناب عمران لنکا اسٹیچ پر موجود تھے۔







