اتی کرم ہوراٹا سمیتی کی طرف سے 10 مارچ کو بھٹکل میں منعقد ہوگی احتجاجی ریلی اور اجلاس
04:18PM Mon 7 Mar, 2022

بھٹکل : 7 مارچ،2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اتی کرم جگہوں پر تعمیر مکانات کے تعلق سے مسائل کا سامنا کرنے والے عوام کو ان کا حق دلانے کی غرض سے اتی کرم ہوراٹا سمیتی بھٹکل میں احتجاجی ریلی اور ایک جلسہ منعقد کرنے جارہی ہے ۔ اس کی اطلاع اتی کرم ہوراٹا سمیتی کے صدر رویندر نائک نے دی وہ آج یہاں بھٹکل میں اخباری نمائندوں سے مخاطب تھے۔
انہوں نےاس موقع پر اتی کرم داروں کو ہورہے بہت سے مسائل کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تنظیم اتی کرم داروں کو ان کا حق دلانے کے لیے بھر پور کوشش کررہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اسی ضمن میں 10 مارچ کو بھٹکل میں احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے جس کا آغاز صبح 10:00 بجے آئی بی (سر کیوٹ ہاؤس) سے ہوگا اور یہ ریلی شمس الدین سرکل سے ہوتے ہوئے نوائط کالونی تعلقہ اسٹیڈیم میں آکر ختم ہوگی۔
اس موقع پر عنایت اللہ شابندری نے بھی جانکاری دی اور کہا کہ ریلی کے فوری بعد بلال ہال میں بہت ہی اہم اجلاس ہوگا جس میں اتی کرم داروں سے بہت ہی اہم مسائل پر بات کی جائے گی اور ان کے موجودہ مسائل کو حل کرنے کے لیے مشورے دیے جائیں گے۔
انہوں نے اتی کرم کے مسئلے سے دوچار تمام افراد کو بلا تفریق مذہب و ملت اس ریلی اور اجلاس میں شریک ہونے کی گذراش کی۔