اب بہار کے گوپال گنج میں بجرنگ دل کا ٹریننگ کیمپ، 10 سال کے بچے لے رہے ہیں تربیت

04:18PM Sat 4 Jun, 2016

پٹنہ۔ اتر پردیش کے بعد اب بجرنگ دل بہار کے ضلع گوپال گنج میں بھی ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کر رہا ہے۔ اس ٹریننگ کیمپ میں بچوں اور نوجوانوں کو کئی طرح کی ٹریننگ دی جا رہی ہے۔ اس ٹریننگ کیمپ میں 10 سال کے بچوں سے لے کر 18 سال کے نوجوان حصہ لے رہے ہیں۔ صدر ڈویژن کے بھتبھیروا پنچایت بھون میں منعقد اس ٹریننگ کا انعقاد ایک ہفتے کے لئے کیا گیا ہے، جس میں بجرنگ دل کے نوجوانوں اور درگا واہنی کی لڑکیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ بجرنگ دل کے شری شیو مشرا کے مطابق ملک میں اس طرح کے تربیتی کیمپوں کا انعقاد ہر سال 7 دنوں کے لئے کیا جاتا ہے، جس میں ملک کی ثقافت اور مذہب کی حفاظت کے بارے میں بتایا جاتا ہے۔ اس صوبائی ٹریننگ کیمپ میں نوجوانوں کو جوڈو، چھت پر چڑھنا، بنکر میں گھٹنوں کے بل چلانا اور رسی پر لٹکا کر چلانا شامل ہیں۔ ٹریننگ کیمپ میں ریاست بھر کے کئی اضلاع سے نوجوان شامل ہوئے۔