مودی حکومت کا بڑا فیصلہ ، اونچی ذات کے غریبوں کو ملے گا 10 فیصد ریزرویشن : ذرائع
12:27PM Mon 7 Jan, 2019
Share:
لوک سبھا انتخابات سے پہلے مرکزی حکومت نے بڑا داو کھیلا ہے۔ اقتصادی طور پر پسماندہ اونچی ذات کو راغب کرنے کیلئے حکومت نے ریزرویشن دینے کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کابینہ نے اقتصادی طور سے پچھڑے اونچی ذات کے لوگوں کو 10 فیصد ریزرویشن دینے کو منظوری دیدی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس ریزرویشن کا فائدہ ایسے لوگوں کو ملے گا ، جن کی سالانہ انکم آٹھ لاکھ روپے سے کم ہے۔
مرکزی وزیر شیو پرتاپ شکلا نے اس فیصلہ پر کہا کہ یہ بہت اچھا فیصلہ ہے۔ اب تک صرف باتیں ہوتی تھیں ، لیکن اب اس حکومت نے دکھادیا ہے کہ وہ فیصلہ بھی لے سکتی ہے۔ اس سے بہت سارے لوگوں کو فائدہ ملے گا ۔ اس سلسلہ میں آگے کا فیصلہ کمیٹی کرے گی۔