یو پی ایس سی میں مسلم امیدواروں نے کیا مایوس، گزشتہ 10 سالوں میں سب سے خراب کارکردگی

02:02PM Mon 30 May, 2022

نیو دہلی : 30 مئی ،2022 (ایجنسی) یونین پبلک سروس کمیشن نے پیر کے روز سول سروسیز امتحانات-2021  کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ اس میں شروتی شرما پہلے مقام پر رہی جبکہ انکتا اگروال اور گامنی سنگلا نے بالترتیب دوسرا اور تیسرا مقام حاصل کیا۔ کمیشن نے بتایا کہ 508 مرد اور 177 خواتین سمیت کل 685 طلبا پاس ہوئے ہیں۔ 685 میں سے 244 جنرل کوٹے سے، 73 اقتصادی طور پر کمزور طبقے سے، 203 اقتصادی طور پر کمزور طبقے سے،105 درج فہرست ذات سے اور 60 طلبا عام زمرے سے ہیں۔   685 کی فہرست میں اس بار صرف 22 مسلم امیدوار 685 کی فہرست میں اس بار صرف 22 مسلم امیدواروں (Only 22 Muslim Candidates) نے جگہ بنائی ہے۔ تعداد کے لحاظ سے دیکھا جائے تو آل انڈیا سول سروسیز میں مسلم امیدواروں کی تعداد مزید کم ہوکر تقریباً تین فیصد رہ گئی ہے۔ بدقسمتی یہ بھی ہے کہ اول 100 میں سے ایک بھی مسلم امیدوار اپنی جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکا ہے۔ یہ گزشتہ ایک دہائی میں مسلم امیدواروں کی سب سے خراب کارکردگی ہے۔ گزشتہ سال 31 مسلم امیدواروں نے یعنی تقریباً 4.07 فیصد امیدواروں نے سیول سروسیز میں جگہ بنائی تھی۔   کامیاب مسلم امیدواروں کی فہرست سول سروس کمیشن کے موجودہ بیچ میں کامیاب ہونے والے مسلم امیدواروں کی پوری فہرست مندرجہ ذیل ہے۔ ان کے رینکوں کا ذکر ان کے نام کے آگے کیا گیا ہے۔   اریبہ نعمان، 109 محمد صبور خان، 125 سید مصطفیٰ ہاشمی 162 افنان عبدالصمد 274 ارشد محمد محمد ثاقب عالم، 279 اسرار احمد کچلو 287 محمد عبدالروف شائک 309 نازش عمر انصاری 344 فیصل خان 364 شمائلہ چودھری 368 ماوس تک 386 محمد قمرالدین خان 414 محمد شبیر 419 فیصل رضا 441 معصوم رضا خان 457 آصف اے 464 تحسین بانو داواڑی 483 شیخ محمد زیب ذاکر 496 محمد صدیق شریف 516 محمد شوکت عظیم 545 انور حسین 600   واضح رہے کہ یونین پبلک سروس کمیشن نے سول سروسز امتحانات 2021 کا فائنل رزلٹ جاری کردیا ہے، جس کے مطابق امتحان میں شامل ہونے والے امیدوار آفیشیل ویب سائٹ upsc.gov.in پر جاکر ریزلٹ چیک کرسکتے ہیں۔ جاری نتائج کے مطابق شروتی شرما نے امتحان میں ملک بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ ٹاپ-3 میں تینوں لڑکیاں ہیں۔ بتادیں کہ شروتی نے دہلی کے سینٹ اسٹیفن کالج اور جواہر لال نہرو یونیورسٹی سے پڑھائی کی ہے۔ وہیں جامعہ ملیہ اسلامیہ رہائشی کوچنگ اکیڈمی سے یو پی ایس سی سول سروسز امتحان کی تیاری کی ہے۔