بھٹکل میں 10 اپریل کو عنایت اللہ شابندری فینس کلب کی جانب سے منعقد ہوگا مفت آیورویدک میڈیکل کیمپ

03:47PM Mon 5 Apr, 2021

بھٹکل: 5 مارچ، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) عنایت اللہ شابندری فینس کلب کی جانب سے کنداپور امرتیشوری ایجوکیشنل ٹرسٹ اور کنداپور رورل آیوریدک کالج اینڈ اسپتال کے تعاون سے بھٹکل میں پہلی مرتبہ مفت آیورویدک میڈیکل کیمپ منعقد ہورہا ہے جس میں بہت ساری بیماریوں کی تشخیص کی جائے گا اس کا علاج بتایا جائے گا۔ اس کی اطلاع عنایت اللہ شابندری صاحب نے ایک اخباری کانفرنس میں اخباری نمائندوں کو دی۔ انہوں نے کیمپ کی تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ یہ کیمپ 10 اپریل کو صبح 10 بجے شمس الدین سرکل نور مسجد کے قریب واقع شری نیواس ہوٹل کے پیچھے عاقب ولا شادی ہال میں منعقد ہوگا جو کہ شام پانچ بجے تک چلے گا۔ انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ عوام اس کیمپ سے فائدہ اٹھائیں اور رجسٹریشن کے لیے شمس الدین سرکل پر فاریسٹ دفتر کے مقابل واقع عنایت اللہ شابندری فینس کلب کے دفتر سے رابطہ کریں۔ اس موقع پر ڈاکٹر پرسنا اور ڈاکٹر شری دھر راؤ نے بھی اس کی تفصیلات دیں اور آہوروہدک سے ہونے والے فائدوں کو بتاتے ہوئے اس سے فائدہ اٹھانے کی درخواست کی۔ اس موقع پر کیمپ کے کنوینر جناب صادق مٹا اور دیگر حضرات موجود تھے۔