10مئی کو کھلے عام انتخابی تشہیر کا سلسلہ ختم ہوجائے گا: بی بی کاویری
12:39PM Wed 9 May, 2018

بھٹکلیس نیوز ؍ 09 مئی، 18
چامراج نگر: (ذرائع) ریاستی اسمبلی انتخابات کی پولنگ 12؍مئی کو منعقد ہوگی کھلے عام انتخابی تشہیر کا سلسلہ 10مئی کو ختم ہوجائے گا۔ اس کے تحت 11اور12مئی کو کسی بھی سیاسی پارٹی اور کوئی بھی امیدوار یا اداروں کی طرف سے پرنٹ میڈیا میں اشتہار نہیں دے سکتے اگر انہیں اشتہار دینا ہے تو ڈسٹرکٹ میڈیا کمیٹی سے منظوری حاصل کرنی ہوگی۔ یہ بات ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر و ڈپٹی کمشنر بی بی کاویری نے کہی۔ انہوں نے یہاں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق 11اور12؍ مئی اخباروں میں اشتہار دینا ہے تو 9؍مئی سے پہلے متعلقہ سیاسی پارٹیوں کو چاہئے کہ کس طرح کے اشتہار کی اشاعت کرانی ہے اس کے بارے میں مقررہ فارم میں پر کر کے ریاستی چیف الیکشن کمیشن سے منظوری حاصل کرنی ہوگی۔ اس طرح امیدواروں کو بھی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کی صدارت والی ایم پی ایم سی کمیٹی کو عرضی پیش کر کے لازمی طور پر منظوری حاصل کرنی ہوگی۔ بی بی کاویری نے بتایا کہ الیکٹرانک میڈیا ریڈیو اور مقامی کیبل نیٹ ورک پر بھی 10مئی سے 12مئی کی شام 6:30بجے تک انتخابات کے تعلق سے ووٹروں کے بارے میں یا انتخابی نتائج کے تعلق سے کسی بھی طرح کی بحث اور ایگزٹ پول کو نشر نہیں کیا جاسکتاہے۔