سیفان نوازٹی 10 کرکٹ ٹورنامنٹ میں کوسموس ٹیم بنی فاتح

01:15PM Mon 5 Nov, 2018

بھٹکل:  (بھٹکلیس نیوز بیورو) کوسٹل کنگ کی جانب سے مدینہ میدان میں 10/اوور کے کرکٹ ٹورنامنٹ ’’سیفان نواز ٹرافی‘‘ کے فائنل مقابلے میں کوسموس نے آزاد ٹیم کو 2/رنوں سے شکست دے کر اس ٹورنامنٹ  پر قبضہ کیاہے۔ تفصیلات کے مطابق کوسموس نے پہلے بازی کرتے ہوئے  91/رنوں کا ہدف رکھا تھا جس کا مقابلہ کرتے ہوئے آزاد ٹیم سات وکٹوں کے نقصان پر مقررہ اووروں میں 88/رنوں پر ہی سمٹ گئی۔ انعامی تقریب میں جیتنے والی ٹیم کو 33/ہزار مع ٹرافی انعام دیا گیا جبکہ رنرز اپ آزاد ٹیم کو 18/ہزار روپئے مع ٹرافی انعام دیا گیا۔ اس کے علاوہ کوسموس کے مستقیم کو مین آف دی میچ، لائن کے عکرمہ کو مین آف دی ٹورنامنٹ، کوسموس کے یاسین کو اورینج کیپ، الوفا مرڈیشور کے ابرار مدنی کو پرپل کیپ اور ینگ اسٹار ٹیم کو بہترین نظم و ضبط کا ایوارڈ دیا گیا۔ اختتامی تقریب میں جناب عنایت اللہ شابندری ، جناب صدیقہ ارشاد، جناب آدم پنمبور، جناب فیاض بیندور، جناب اقبال پٹھان، جناب عفان بافقی، جناب عبدالمغنی کو اور دیگر حضرات موجود تھے۔