دارجلنگ میں ہمالین ریلوے کی ٹوائے ٹرین پٹری سے اتری، 10 افراد زخمی، حادثہ کی جانچ شروع
03:41PM Tue 10 Jan, 2017

کلکتہ ۔ دارجلنگ میں کرسنیا کے قریب ٹوائے ٹرین کے پٹری سے اترنے کی وجہ سے 10 مسافر زخمی ہوگئے۔ ٹرین دارجلنگ سے سلی گوڑی جا رہی تھی۔ اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ کرسیانگ میں پیش آیا، انجن اور ایک کوچ پٹری سے اتر گئی۔ یہ واقعہ گیا بارری اور مہا ندی اسٹیشنوں کے قریب پیش آیا۔ ٹرین عملہ سمیت دس افراد شدید طورپرزخمی ہوئے۔
یہ واقعہ دوپہر ڈھائی بجے پیش آیا۔ واقعہ کی جانچ شروع کر دی گئی ہے۔ اگریہ حادثہ کھائی کے قریب پیش آتا تو پھر یہ ایک بڑا حادثہ ہوسکتا تھا۔ دارجلنگ ہمالیائی ریلوے کی یہ ٹوائے ٹرین ایک سیاحتی ٹرین ہے۔ اطلاع ملنے کے بعد راحتی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہے۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔