ہجومی تشدد کے تعلق سے داخل کی گئی عرضی پرسماعت۔مرکزاور10 ریاستوں کوسپریم کورٹ کا نوٹس جاری
12:22PM Fri 26 Jul, 2019
ہجومی تشددکےتعلق سےداخل عرضی پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی ۔عدالت نےمرکز سمیت 10 ریاستوں کونوٹس جاری کیاہے۔کورٹ نے اترپردیش۔ بہار،مدھیہ پردیش،دہلی،راجستھان،جموں کشمیر اور آندھرپردیش کونوٹس جاری کیاہے۔توہین عدالت کی عرضی میں کہاگیاہے کہ دوہزارآٹھ میں تفصیلی گائڈلائن جاری کی گئی تھی۔ لیکن اس پر حکومتیں صحیح طریقےسےعمل نہیں کررہی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ہجومی تشددجیسےواقعات رونما ہورہےہیں ۔ عرضی کے مطابق پولیس اورمقامی انتظامیہ نے بھی کارگرقدم نہیں اٹھایاہے۔
یادرہے کہ عدالت میں مفاد عامہ عرضی داخل کر 2018 میں سپریم کورٹ کے ذریعہ اس معاملے میں دیے گئے ایک فیصلہ کو ٹھیک سے نافذ کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اسی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ نے آج مرکزی وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کیا ہے