ممبئی حادثہ : آخری مرتبہ 10 سال پہلے بھری تھی طیارے نے اڑان، نہیں تھا فلائنگ سرٹیفکیٹ
02:32PM Fri 29 Jun, 2018
Share:
جمعرات کو ممبئی کے گھاٹ کوپر میں کریش ہونے والے چارٹرڈ طیارہ کےپاس فلائنگ سرٹیفکیٹ نہیں تھا۔اس 12 سیٹر طیارے نے آخری مرتبہ 2008 میں اڑان بھری تھی جس کے بعد اسے پہلی مرتبہ ٹیسٹ اڑان کیلئے جمعرات کو باہر نکالا گیا تھا۔
جمعرات کوشہری ہوا بازی وزار۵ت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کیا گیا ، "ایئر کرافت نے آخری مرتبہ 22 فروری 2008 کو پرواز بھری تھی،تب یہ یوپی حکومت کے پاس تھا۔2014 میں ایئر کرافٹ کو ایم ۔ایس یوائی ایوی ایشن نے خرید لیا '۔
بیان میں آگے کہا گیا کہ گزشتہ دیڑھ سال سے ایئر کرافٹ کے مینٹیننس کا کام چل رہا تھا ۔ڈی جی سی اے کے پاس اڑان بھرنے کی صلاحیت کے سرٹیفکیٹ کیلئے درخواست کرنے سے پہلے ،مینٹیننس کا کام پورا ہونے کے بعد ایئر کرافٹ کی یہ پہلی ٹیسٹ پرواز تھی۔
واضح ہو کہ جمعرات کو ایک بجے کنگ ایئر سی 09 طیارہ گھاٹ کوپر ٹیلی فونک ایکسچینج کے پاس اولڈ مالک ایسٹیٹ میں ایک زیر تعمیر عمارت میں کریش ہو گیا ۔
گواہوں کے مطابق لوگوں کی جان بچانے کیلئے کیپٹن ماریہ زبیری اور پردیپ راجپوت ،طیارے کو خالی جگہ پر لیکر گئے۔بعد میں کیپٹن ماریہ کے شوہر نے کہا ، حادثے کو روکا جا سکتا تھا ۔ماریہ نے مجھے بتیا تھا کی خراب موسم کی وجہ سے طیارے کو اڑایا جانا نہیں چاہئے۔اس حادثے کیلئے کمپنی ذمہ دار ہے۔