متحدہ عرب امارات میں رہنے والے ہائی سکول کے ایسے طلبہ و طالبات جنہوں نے ملک میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہو اور یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات جو 3.8 یا اس سے زیادہ کا جی پی اے رکھتے ہوں، بھی گولڈن ویزہ حاصل کرنے کے اہل ہیں۔ ان طلبہ و طالبات کی فیملیز بھی گولڈن ویزہ حاصل کر سکتی ہیں۔ دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا کہ اس پروگرام کو اس لیے شروع کیا گیا کہ متحدہ عرب امارات کی ترقی اور کامیابیوں کے عمل میں میں ٹیلنٹ ہمارے ساتھ موجود رہے۔