اتر کینرا ضلع کی 10 گرام پنچایتوں کے ضمنی انتخابات کے لیے نوٹی فکیشن جاری

03:54PM Mon 13 Dec, 2021

کاروار: 13 دسمبر، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اترکینرا ضلع کے انکولہ ، ہوناور ،سرسی اور جوئیڈا تعلقہ کی دس گرام پنچایتوں  میں مختلف وجوہات کی بناء پر خالی پڑی نشستوں کو پُر کرنے کے لیے  انتخابات کرنے ڈپٹی کمشنر ملئی مہیلن نے نوٹی فکیشن جاری کیا ہے۔ ڈی سی کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق ان انتخابات کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 17 دسمبر ہے  جبکہ 18 دسمبر کو ان کے دستاویزت کی جانچ ہوگی جس کے بعد 20 دسمبر کو پرچہ واپس لینے کی تاریخ ہوگی اور 27 دسمبر،2021 کو صبح سات بجے سے شام پانچ بجے تک ووٹنگ ہوگی جبکہ 30 دسمبر کو تعلقہ ہیڈ کوارٹر میں انتخابات کی  گنتی کے بعد ر نتائج کا اعلان کیاجائے گا۔