ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ دہشت گرد حافظ سعید کو 10 سال کی سزا، پاکستانی عدالت کا فیصلہ

01:03PM Thu 19 Nov, 2020

اسلام آباد: ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے ملزم اور ٹیرر فنڈنگ (Terror Funding) کے معاملے میں لاہور کے جیل میں بند دہشت گرد حافظ سعید (Hafiz Saeed)  کو 10 سال کی سزا سنائی گئی ہے۔ پاکستان کی اینٹی ٹیررازم کورٹ نے جماعت الدعوۃ (Jamat Ud Dawah) کے سربراہ حافظ سعید کی سزا کا اعلان کردیا ہے۔ اس سے پہلے حافظ سعید کے قر یبی اور جماعت الدعوۃ کے ترجمان یحییٰ مجاہد کو عدالت نے ٹیرر فنڈنگ کے معاملے میں ہی 32 سال کی سزا سنا چکا ہے۔ مجاہد کے ساتھ دہشت گرد تنظیم کے دو اور لیڈروں کو مجرم بنایا تھا۔
فروری میں لاہور میں اینٹی ٹیررازم کورٹ نے دہشت گردانہ سرگرمیوں میں اقتصادی مدد پہنچانے کو لے کر حافظ سعید کو 11 سال کی سزا سنائی تھی۔ ممبئی میں 2008 میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں حافظ سعید ہندوستان میں وانٹیڈ ہے۔ اس حملے میں 10 دہشت گردوں نے 166 معصوموں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ وہیں سینکڑوں لوگ زخمی ہوگئے تھے۔ اقوام متحدہ اور امریکہ نے پہلے ہی حافظ سعید کو ’عالمی دہشت گرد’ قرار دیا ہوا ہے۔ افسر نے بتایا کہ اے ٹی سی کورٹ نمبر ایک کو جسٹس ارشد حسین بھٹا نے کیس نمبر 16/19اور 25/19 کی سماعت کی۔ یہ سماعت کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کی طرف سے داخل کئے گئے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، عدالت کے ایک افسر نے بتایا کہ جمعرات کو لاہور کی اینٹی ٹیررازم کورٹ نے جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید سمیت دہشت گرد تنظیم کے کچھ لیڈروں کو سزا سنائی ہے۔ تنظیم کے لیڈروں کے خلاف کل معاملے درج ہیں، جن میں سے 24 معاملوں پر فیصلہ آچکا ہے۔ جبکہ بچے ہوئے کیس پر سماعت ہونا باقی ہے۔ حافظ سعید کے خلاف چار معاملوں میں فیصلہ آگیا ہے۔