بڑی خبر: ریاست میں 10 اپریل سے مینگلورو سمیت ان سات مقامات پر لگے گا نائٹ کرفیو: رات دس بجے سے صبح پانچ بجے تک تمام چیزیں رہیں گی بند

04:30PM Thu 8 Apr, 2021

بینگلور:  8  مارچ،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) وزیر اعظم نریندر مودی کی آج تمام ریاستوں کے وزراء اعلیٰ کے ساتھ کورونا کی دوسری لہر کے بڑھتے اثرات کو لے کر ایک اہم نشست ہوئی تھی جس میں وزیر اعظم نے کورونا کی دوسری لہر کو بڑھنے سے روکنے کے لیے جلد از جلد احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات دی تھیں۔ اسی کے تحت آج  ریاستی وزیر اعلیٰ  بی ایس ایڈی یورپا نے ریاست میں سب سے زیادہ کورونا کے معاملات پائے جانے والے سات  مقامات میں نائٹ کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے جو کہ رات 10:00 بجے سے صبح 05:00 تک لاگو رہے گا۔ جن سات مقامات پر کرفیو نافذ ہوگا ان میں بینگلور سٹی، مینگلورو، ٹمکور، بیدر، کلبرگی، میسور سٹی اور اڈپی  کا منی پال کا علاقہ شامل ہے۔