محض 10 رن دے کر لئے 8 وکٹ، شہباز ندیم نے بنایا ورلڈ ریکارڈ

01:19PM Thu 20 Sep, 2018

جھارکھنڈ کے بائیں ہاتھ کے ماہر اسپینر شہباز ندیم نے ایک نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ انہوں نے راجستھان کے خلاف کھیلے گئے وجے ہزارے ٹرافی کے میچ میں 10 رن پر8 وکٹ لئے، جو کہ ورلڈ ریکارڈ ہے۔ گزشتہ ریکارڈ راہل سانگھوی کے نام تھا، جنہوں نے 15 رن دے کر 8 وکٹ لئے تھے۔ ٹورنامنٹ کے دوسرے دن جھارکھنڈ کے اسپینر شہباز کا جادو دیکھنے کو ملا اور انہوں نے بہترین گیند بازی کرتے ہوئے 10 اوور میں صرف 10 رن دے کر 8 وکٹ لئے۔ قابل غور ہے کہ یہ فہرست اے کرکٹ کی تاریخ کا سب سے اول گیند بازی ریکارڈ ہے۔