نومبر کی 10 تاریخ سے پہلے تک میونسپالٹی کے صدر و نائب صدر منتخب کرنے ہائی کورٹ نے دیا حکم
12:39PM Sat 24 Oct, 2020
بھٹکل: 24 اکتوبر، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست میں کئی مقامات پر میونسپال کے صدر اور نائب صدر کے عہدے کے لیے 22 اکتوبر کو انتخابات ہونے تھے لیکن ہائی کورٹ کے اسٹے کی وجہ سے اس کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کیا گیا تھا۔
تاہم اس سلسلہ میں ہائی کورٹ نے اسٹے ہٹاتے ہوئے اپنا فیصلہ سنادیا ہے اور 10 نومبر کے پہلے پہلے تک اس انتخابی کارروائی کو مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔
بھٹکل میں اب تک تحصلدار کی جانب سے انتخابات کی تاریخ کو لے کر کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے ممکن ہے پیر کو تحصلدار کی جانب سے کوئی اعلان کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ بھٹکل میونسپالٹی کے انتخابات کے لیے اس بار عام زمرے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے بعد مجلس اصلاح و تنظیم کی نشست میں دو ناموں پر فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد حتمی طور پر مانا جارہا ہے کہ یہی دونوں صدر و نائب صدر ہونگے۔