ارجنٹینا میں دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے ؛ 10افراد ہلاک

12:33PM Tue 10 Mar, 2015

بھٹکلیس نیوز / 10 مارچ،2015 ارجنٹینا(ایجنسی) ارجنٹینا میں رئیلٹی شو کی فلم بندی کے دوران دو ہیلی کاپٹر ٹکرانے سے دس افراد ہلاک ہو گئے۔مرنیوالوں میں فرانسیسی کھلاڑی بھی شامل ہیں ۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ شمالی صوبے لا۔ریو۔جا میں پیش آیا۔فرانسیسی رئیلٹی شو کی فلم بندی کے دوران فضا میں دو ہیلی کاپٹر ٹکرا گئے۔حادثے میں ہیلی کاپٹرز میں سوار فرانس کے آٹھ شہری اور ارجنٹینا کے دو پائلٹس ہلاک ہوگئے۔مرنیوالوں میں فرانسیسی ایتھلیٹس بھی شامل ہیں۔حکام کے مطابق فوری طور پر حادثے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا ہے۔