لکّی نوڈل فیکٹری معاملہ میں اسسٹنٹ کمشنر کی طرف سے 10؍جون تک اقدام کر نے کی تاکید
11:55AM Sat 8 Jun, 2013
لکّی نوڈل فیکٹری معاملہ میں اسسٹنٹ کمشنر کی طرف سے 10؍جون تک اقدام کر نے کی تاکید
بھٹکلیس نیوز / 08 جون، 13
بھٹکل / بھٹکل گلمی میں واقع لکّی نوڈل فیکٹری کا خراب پانی آس پاس کے کنوؤں میں ملنے سے مشتعل عوام اور فیکٹری مالک کی گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر کے کورٹ میں بیٹھک ہوئی اس میں عوام کی طرف سے واضح کیا گیا کہ وہاں کی عوام کو فیکٹری سے کوئی شکایت نہیں ہے لیکن اب کچھ دنوں سے یہاں ناریل کا پروڈکٹ شروع کیا گیا ہے جس کی بناء پر یہ مسئلہ کھڑا ہوا ہے اس لئے کہ ناریل کا بچا ہوا جس جگہ جمع کیا جاتا ہے وہاں سے ایک خراب کیمیکل نکل کر آس پاس کے کنوؤں میں داخل ہورہا ہے جس کی بناء پر پانی میں تعفن اور بدبو پیدا ہورہی ہے ۔ فیکٹری کے مالک مولوی الطاف صاحب نے اس کا خلاصہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ناریل کا بچا ہوا ایک گھڑے میں جمع کرتے ہیں لیکن وہاں پر مکمل طور پر حفاظتی انتظام نہ ہونے کی بناء پر اس سے کیمیکل نکل کر آس پاس کے کنویں میں مل رہا ہے ۔ اس موقع پر موصوف نے کہا کہ اس سلسلہ میں جو بھی کنویں خراب ہوگئے ہیں ہم ان کی صاف صفائی کریں گے اور اس گھڑے کو بھی مکمل طور پر مضبوط اور پائیدار بنائیں گے ۔ مشتعل عوام کی طرف سے یہاں اس بات کی بھی صفائی پیش کی گئی کہ ہمارا یہ احتجاج ہماری پریشانیوں کی وجہ سے ہے نہ کہ مسلم کی فیکٹری ہونے کی وجہ سے ، کیونکہ یہ فیکٹری یہاں پر کئی سالوں سے چل رہی ہے اور اس سے پہلے ہم نے کبھی اس سلسلہ میں کوئی اعتراض نہیں کیا ہے ۔ آخر میں اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر وی آر پی منوہر نے مولوی الطاف سے بات کرتے ہوئے ان تمام کاموں کو انجام دینے کے لئے 10/جون تک کی مہلت دی ۔

