ریاست میں آج کورونا کے 10/نئے معاملات؛ کل تعداد 418/کو پہنچی

01:48PM Tue 21 Apr, 2020

بینگلورو: 21 اپریل، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست میں آج کلبرگی سے تعلق رکھنے والے 80/سالہ بزرگ شخص کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے جبکہ آج کے دن ریاست میں کورونا کے 10 نئے معاملات سامنے آئے ہیں جس کے بعد ریاست میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی  کل تعداد 418 کو پہنچ گئی ہے۔ تاحال کرناٹک میں کورونا سے 17 اموات ہوچکی ہیں جبکہ 129 افراد صحت یاب بھی ہوگئے ہیں۔