چھپرا - سورت ایکسپریس کے 10 کوچ پٹری سے اترے، 4 لوگ زخمی

01:20PM Sun 31 Mar, 2019

بہارواقع چھپرا میں چھپرا - سورت ایکسپریس (تاپتی گنگا ایکسپریس) پٹری سے اترگئی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ٹرین کے 10 کوچ پٹری سے اترگئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جائے واردات کی طرف افسران روانہ ہوگئے ہیں۔ یہ حادثہ گوتم استھان ریلوے اسٹیشن کے پاس حادثہ ہوا ہے۔ ٹرین صبح 8:00 بجے چھپرا اسٹیشن سے چلی تھی۔ حادثے کے بعد سے ریل آمد ورفت متاثرہے۔
 نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق اس حادثے میں ابھی تک 4 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں کسی کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ ریلوے افسران جائے حادثہ پرروانہ ہوگئے۔