جلد بدل جائیں گے سب کے موبائل نمبر، 10 کی جگہ ہوں گے 11 عدد، جانیں تفصیل

02:50PM Sat 30 May, 2020

نئی دہلی: ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (TRAI) ملک میں موبائل فون نمبرنگ اسکیم کو بدلنے پر غور کر رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹرائی نے جمعہ کو ملک میں 11 ڈیزٹ (عدد) کے موبائل نمبر (11 digit mobile number) کو استعمال کرنے کی تجویز جاری کی ہے۔ ٹرائی کا ماننا ہے کہ 10 عدد والے موبائل نمبر کو 11 عدد والے موبائل نمبر سے بدلنے پر ملک میں زیادہ نمبر فراہم کرائے جاسکیں گے۔
 اس کے علاوہ ٹرائی نے فکسڈ لائن سے کال کرتے وقت موبائل نمبر کے آگے ’0’ لگانے کی بھی بات کہی ہے۔ فی الحال فکسڈ لائن کنکشن سے انٹر سروس ایریا موبائل کالس کرنے کے لئے پہلے ’0’ لگانا پڑتا ہے جبکہ موبائل سے لینڈ لائن پر بغیر ’0’ لگائے بھی کالنگ کی جاسکتی ہے۔
لینڈ لائن براڈ بینڈ کو لے کر کہی یہ بات
اس کے علاوہ ملک میں کم لینڈ لائن براڈ بینڈ کو لے کر ٹیلی کام ریگولیٹر ٹرائی اور ٹیلی کام محکمہ میں اختلاف ہوگیا ہے۔ سی این بی سی- آواز کو ذرائع سے خبر مل رہی ہے کہ ٹرائی نے ملک میں کم براڈ بینڈ کے لئے ٹیلی کام محکمہ کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ اس کے رویے کے خلاف پی ایم او کو خط لکھا ہے۔ اس میں یہ کہا گیا ہے کہ براڈ بینڈ کی تعداد بڑھانے کی سفارش کو محکمہ ٹیلی کام کو نظر انداز کر رہی ہے۔