کسان تحریک: آج کی میٹنگ سے ہم خوش، لیکن سبھی مسائل کا حل نکلنے تک مظاہرہ جاری رہے گا... راکیش ٹکیت

03:14PM Wed 30 Dec, 2020

کسان لیڈروں کی آج حکومت کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کو پہلے کی میٹنگوں کے مقابلے میں کافی بہتر قرار دیا جا رہا ہے۔ ایک طرف جہاں مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے آج کی میٹنگ کو امید افزا ٹھہرایا وہیں کسان لیڈر راکیش ٹکیت کا کہنا ہے کہا ’’آج کی بات چیت سے ہم خوش ہیں۔ لیکن جب تک سبھی مسائل کا حل نہیں نکل جاتا، ہماری تحریک جاری رہے گی۔‘‘

میٹنگ ختم، نریندر تومر نے 4 ایشوز میں سے 2 کا حل نکلنے کی کہی بات

مرکزی حکومت کے نمائندوں اور کسان لیڈروں کے درمیان وگیان بھون میں ہو رہی میٹنگ ختم ہو گئی ہے۔ میٹنگ کے بعد مرکزی وزیر نریندر تومر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقین کے درمیان 4 میں سے 2 ایشوز پر اتفاق رائے قائم ہو گیا ہے۔ اس درمیان یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ آئندہ میٹنگ 4 جنوری کو طے کی گئی ہے۔