رکن اسمبلی سنیل نائک نے ماہی گیروں کے مسائل کو لے کر وزیر اعلیٰ سے کی ملاقات
01:52PM Thu 17 Feb, 2022

بھٹکل : 17 فروری،2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل ہوناور رکن اسمبلی سنیل نائک نے ماہی گیروں کے مسائل حل کرنے کی مانگ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بومائی سے آج بینگلورو میں ملاقات کی۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ بھٹکل بندر کے قریب رہنے والے سینکڑوں ماہی گیروں کا گزارا مچھلیوں کے کاروبار پر ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ادھر کئی سالوں سے بندر کے ساحل پر کھدائی نہ ہونے کے سبب مٹی اور کیچڑ جم گیا ہے جس کی وجہ سے کشتیوں کو لنگر انداز کرانے میں ماہی گیروں کو تکلیف ہورہی ہے۔ رکن اسمبلی نے مانگ کی کہ اس کی کھدائی اور صفائی کے لیے فنڈ جاری کیا جائے اور ماہی گیروں کو راحت پہنچائی جائے۔
اس کے علاوہ بھی رکن اسمبلی نے وزیر اعلیٰ سے ماہی گیروں کے اہم مسائل کا تذکرہ کیا اور اس کو حل کرنے کی مانگ کی۔
اس موقع پر ان کے ساتھ پارٹی کارکنان سمیت ماہی گیر بھی موجود رہے۔
