ضلعی سطح کے پرتیبھا کارنجی مقابلوں میں نیو شمس اسکول کے طالب علم کو ملا اردو تقریر میں پہلا مقام: ریاستی سطح کے لیے منتخب

03:15PM Thu 15 Dec, 2022

بھٹکل: 15 دسمبر، 2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) انکولہ میں منعقد ہونے والے پرتیبھا کارنجی کے ضلعی سطح کے مقابلوں میں نیو شمس اسکول کے دسویں جماعت کے  طالب علم  محمد شبیث ابن شعیب درگا نے اردو تقریر مقابلہ میں اول مقام حاصل کیا ہے اور ریاستی سطح کے مقابلوں کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔ اطلاع کے مطابق اسی اسکول کے ایک اور طالب علم محمد حیان ابن عمران ایس ایم کو ہائر پرائمری شعبے کے قرآت مقابلے میں دوسرا مقام حاصل ہوا ہے ۔جبکہ اس سے قبل ان دونوں کو  زونل اور تعلقہ سطح پر اول مقام حاصل ہوا تھا۔ ان کی اس کامیابی پر ادارہ تربیت اخوان کے ذمہ داران اور اسکول پرنسپال سمیت جملہ اسٹاف نے انہیں مبارکباد دی ہے اور اگلے مرحلے میں بھی کامیابی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔