بیلجیم : اسکارف کے باعث برطرف خاتون کو عدالت نے بحال کردیا

03:25PM Sat 12 Jan, 2013

بیلجیم : اسکارف کے باعث برطرف خاتون کو عدالت نے بحال کردیا برسلز…بیلجیم کی ایک عدالت نے اسکارف پہننے کے باعث نوکری سے نکالی گئی خاتون کو بحال کردیا ہے۔بیجلیم کے ایک سپر اسٹور میں کام کرنے والی 27 سال کی خاتون کو اسکارف پہننے کے باعث گزشتہ سال فروری میں نوکری سے نکال دیا گیا تھا۔ خاتون نے اسٹور انتظامیہ کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا۔ عدالت نے خاتون کو نوکری پر بحال کرکے سپر اسٹور کو اسے 6 مہینے کی تنخواہ کے بطور جرمانہ دینے کا بھی حکم دیا ہے۔