بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن اور ایچ آر ایس کی جانب سے منعقد دو روزہ ایمرجنسی تربیتی کیمپ کا ہوا اختتام
02:13PM Fri 9 Apr, 2021
بھٹکل: 9 مارچ،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن اور جماعت اسلامی کے تحت کام کرنے والی تنظیم ایچ آر ایس کی طرف سے مشترکہ طور پر نیو شمس اسکول میں منعقد دو روزہ ایمرجنسی تربیتی کیمپ کا کل شام اختتام ہوا جس میں مختلف اسپورٹس سینٹروں کے کل 36 طلبہ نے ماہرین سے ٹریننگ حاصل کی۔
بدھ کی شام شروع ہوکر جمعرات کی شام کو ختم ہونے والے اس کیمپ میں ایچ آر ایس کی دس رکنی ٹیم نے نوجوانوں کو سڑک حادثات میں زخمی ہونے والوں کو بچانے کی تربیت اور انہیں فرسٹ ایڈ دینے کا طریقہ، غرقاب ہونے والوں کو نکا لنے کا طریقہ ، آگ پر قابو پانے اور پھنسے ہوئے لوگوں کو بچانے کا طریقہ، پائپ اور رسیوں کے ذریعے عمارت پرچڑھنا اور اترناسمیت سیڑھی کے ذریعے دوسروں کو بچانے کے طریقوں کو سکھایا اور عملی طور پر اس کی مشق بھی کرائی ۔
اس موقع پر فیڈریشن کے صدر مولانا عزیز الرحمٰن رکن الدین ندوی، جناب طلحہ ترچنا پلی سمیت ایچ آر ایس کرناٹکا کے جنرل سکریٹری محمد مڈکارا ، اُترکنڑا کے ضلعی لیڈر رئیس شیخ اور دیگر حضرات موجود رہے۔