مرکزی وزیر شری پد نائک کی کار انکولہ میں حادثہ کا شکار: وزیر کی بیوی اور پی اے کی موت؛ شری پد نائک سمیت دیگر تین لوگ بھی ہوئے زخمی
03:51AM Tue 12 Jan, 2021
انکولہ: 12 جنوری، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) انکولہ کے ہوساکمبی روڈ پر آیوش اور ڈیفینس کے مرکزی وزیر شری پد وائی نائک کی کار پلٹ جانے کے نتیجے میں شری پد نائک کی اہلیہ اور ان کا پرسنل اسسٹنٹ ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ مرکزی وزیر کو بھی چوٹ آئی ہے جس کے بعد انہیں اسپتال میں بھرتی کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق مرکزی وزیر شری پد نائک اپنی بیوی وجیا (58)، پرسنل اسسٹنٹ دیپک گومے سمیت گن مین تُکارام پاٹل، ڈرائیور چندن اور قریبی دوست سائی کرن کے ساتھ پیر کی رات کو یلاپور سے گوکرن جارہے تھے کہ اچانک ان کی کار ڈرائیور کے ہاتھوں بے قابو ہوگئی اور اُلٹ گئی۔ حادثہ میں ان کی بیوی وجیا اور پی اے دیپک کی موت واقع ہوگئی جبکہ کار میں موجود مرکزی وزیر شریپد نائک سمیت دیگر تین لوگ زخمی ہوگئے جس کے بعد انہیں فوری طور پر گوا کے بامبولی اسپتال لے جایا گیا ہے، جہاں ان کی حالت خطرہ سے باہر بتائی گئی ہے۔ جبکہ دیگر تین زخمیوں کو انکولہ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
پتہ چلا ہے کہ گوا کے رہنے والے شریپد نائک آج پیر کو یلاپور پہنچے تھے اور کئی مندروں میں پوجا پاٹ کی تھی، شام کو وہ گوکرن کےلئے روانہ ہوئے تھے۔
حادثہ کے تعلق سے انکولہ پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔