شیرور سمندر میں ماہی گیری کرنے گئے دو نوجوان ڈوب کر ہلاک

04:04PM Sun 27 Aug, 2023

بھٹکل : 26 اگست 23 (بھٹکلیس نیوز بیورو) شیرور  کیسر کوڈی سمندر میں آج شام کے وقت مچھلیوں کا شکار کرنے کے دوران  دو نوجوان سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہوگئے ہیں جن کی شناخت شیرور کے ہی مقیم  مصعب (22) اور نہزان (24) کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ نہزان ابھی کچھ روزقبل ہی دبئی سے لوٹا تھا  جبکہ مصعب انجمن کالج میں بی کام آخری سال کا طالب علم تھا ۔ اطلاع کے مطابق  چار نوجوان سمندر میں ماہی گیری کرنے گئے ہوئے تھے اور اس دوران ان کی کشتی  سمندری موجوں  کی لپیٹ میں آکرالٹ گئی ۔حادثے کے بعد دو نوجوان اپنی جان بچا کر نکلنے میں کامیاب ہوگئے جبکہ دو نوجوان سمندر میں ڈوب گئے ۔ شام کا اندھیرا پھیلنے تک کافی ماہی گیروں اور نوجوانوں نے ان کو تلاش کرنے کی  کوشش کی ، مگر مغرب تک دونوں  کا  کچھ سراغ   نہیں  مل  پایا  تھا ۔