عیدالفطر کی نماز عیدگاہ میں 08:00 بجے اد کی جائیگی؛ مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی کریں گے امامت

11:24AM Mon 3 Jun, 2019

بھٹکل: 3 جون،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) عیدگاہ انتظام کمیٹی کے فیصلہ کے مطابق امسال عیدالفطر کی نماز ٹھیک 08:00 بجے عیدگاہ میں ادا کی جائے گی جس کی امامت امام و خطیب جامع مسجد بھٹکل مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی صاحب کریں گے۔ اطلاع کے مطابق عیدگاہ جانے والا جلوس امسال 07:30 بجے جامع مسجد سے نکلے گا۔ واضح رہے کہ 2015/کے بعد سے بارش کے سبب عیدگاہ میں نماز ادا نہیں کی جاسکی ہے امسال بارش کے آثار نہ ہونے کے سبب امید ہے کہ عیدگاہ میں نماز ادا کی جاسکے گی ورنہ بارش کی صورت میں تمام جمعہ مساجد میں عید کی نماز ادا کی جائے گی۔