ایثار کو آپریٹیو سوسائٹی کی طرف سے بھٹکل کے دو اسٹارٹ اپ کمپنی مالکان کے ساتھ خصوصی نشست

12:27PM Thu 22 Oct, 2020

بھٹکل: 22 اکتوبر، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں غیر سودی بنکاری میں حال ہی میں قدم رکھنے والی ایثار کو آپریٹیو سوسائٹی کی طرف سے بھٹکل کے نوجوانوں کو ترغیب دلانے کے لیے اسٹارٹ اپ کمپنی مالکان کے ساتھ خصوصی نشست منعقد کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ اسی کے تحت گذشتہ روز ایثار دفتر میں بھٹکل کی اسٹارٹ اپ کمپنی ڈی فرم اور نیسٹیڈ ڈریم کے مالکان کو دعوت دی گئی تھی جس میں نیسٹیڈ ڈریم کے افراہیم اور ڈی فرم کے دانیال ایم ایچ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور نوجوانوں کو ترغیب دلانے والی باتیں بیان کی۔ اس موقع پر صدر ایثار کو آپریٹیو سوسائٹی مولانا محمد شافع شابندری صاحب نے صدارتی خطاب کیا اور شریعت کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے تجارت کرنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے اس سلسلہ میں ایثار کی طرف سے تعاون دینے کا بھی ذکر کیا۔ پروگرام میں ایثار کو آپریٹیو سوسائٹی کے عبود ایس ایم اور دیگر اہلکار موجود رہے۔