سعودی عرب: شاہی فرمان کے تحت متعدد عہدیدار برطرف اور ریٹائرمنٹ کے احکامات
01:13PM Fri 21 Aug, 2020
جمعہ کے روز سعودی عرب میں جاری ہونے والے ایک شاہی فرمان میں متعدد سرکاری عہدیداروں کو اختیارات کے ناجائز استعمال، مبینہ بدعنوانی اور بد انتظامی پر برطرف اور بعض کو ریٹائر کرنے کا حکم دیا گیا۔
العلا گورنری میں رائل کمیشن ، بحر احمر کمپنی اور السودہ ڈویلپمنٹ کمپنی کے بحیرہ احمر کی زمینوں پر تجاوزات اور غیرمجاز اقدامات پر بعض عہدیداروں کو برطرف کرنے کے بعد ان کے خلاف الزامات کی تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی "ایس پی اے" کے مطابق رائل کمیشن فار العلا گورنریٹ ، ریڈ سی کمپنی اور سودہ ڈویلپمنٹ کمپنی کے بحیرہ احمر پروجیکٹ کی اراضی پر اختیارات کے ناجائز استعمال کی 5،000 شکایات موصول ہوئی تھیں۔ اس کے علاوہ ان پر کچی آبادیوں میں ہونے والی بدسلوکیوں کی شکایات تھیں۔ ان کمپنیوں کی طرف سے غیر مجاز اقدامات کے نتیجے میں علاقے میں ماحولیاتی مشکلات میں اضافہ ہوا۔ جس کے بعد حکومت نے ان کمپنیوں اور دوسرے اداروں کے عہدیداروں کو طرف یا ریٹائر کرنے کے احکامات دیے ہیں۔