کمٹہ کے قریب مرجان میں ٹاٹا کروزر کی لاری سے ٹکر ؛ ایک ہلاک 07/زخمی
03:50PM Sun 8 Dec, 2013

کمٹہ کے قریب مرجان میں ٹاٹا کروزر کی لاری سے ٹکر ؛ ایک ہلاک 07/زخمی
بھٹکلیس نیوز / 08 دسمبر،2013
کمٹہ / (نامہ نگار) کمٹہ کے قریب مرجان قومی شاہراہ 66/پر آج ٹاٹا کروزر اور لاری کے درمیان ہوئی ٹکر میں ایک ہلاک اور 7/ زائد زخمی ہوگئے ہیں جن کی شناخت ہبلی کالج کے طلبہ کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ اطلاع کے مطابق لاری اور کار دونوں ایک ہی سمت میں جارہے تھے کہ تیز رفتار ٹاٹا کروزر نے پیچھے سے لاری کو ٹکر دے دی ۔ جس کے نتیجہ میں یہ بھیانک حادثہ پیش آیا ۔ حادثہ کے نتیجہ میں کار کا اوپری حصہ بالکل اڑ کر الگ ہوگیا ہے ۔اس سلسلہ میں کمٹہ پولس تھانہ میں کیس درج کیا گیا ہے ۔



