گھر بیٹھے آن لائن ٹرانسفر کریں اپنا پی ایف اکاؤنٹ، جانیے مرحلہ وار آسان طریقہ

04:17PM Mon 20 Jun, 2022

نئی دہلی: پرائیوٹ کمپنیوں میں جاب کرنے والے ملازمین جب نوکری تبدیل کرتے ہیں تو ان کے ساتھ بہت سی چیزیں بدل جاتی ہیں۔ نوکریاں تبدیل کرنے کے بعد، آپ کو اپنا EPF اکاؤنٹ ٹرانسفر کرنا ہوگا۔ معلومات کی کمی کی وجہ سے بہت سے ملازمین اپنے EPF اکاؤنٹ کو ٹرانسفر کرنے کو لے کر بہت پریشان ہوجاتے ہیں. لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسا طریقہ بتانے جا رہے ہیں جس کے ذریعے آپ گھر بیٹھے اپنے EPF اکاؤنٹ کو ٹرانسفر کروا سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو کسی سے پوچھنے یا پھر ای پی ایف او آفس کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں ہے، تو آئیے جانتے ہیں اس کا آسان طریقہ۔ ای پی ایف او اپنے اراکین کو بہت سی آن لائن سہولیات فراہم کرتا ہے۔ ان میں سے ایک آن لائن EPF اکاؤنٹ ٹرانسفر ہے۔ اس کے لیے ملازم کو یو اے این (Universal Account Number) کی ضرورت ہوتی ہے، جس کے ذریعے ملازم اپنا ای پی ایف اکاؤنٹ آن لائن ٹرانسفر کر سکتا ہے اور اپنا پورا فنڈ اپنے نئے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر سکتا ہے۔EPF اکاونٹ ٹرانسفر کرانے کا مرحلہ وار طریقہ • سب سے پہلے ای پی ایف او کی ویب سائٹ پر جائیں اور وہاں اپنا یو این نمبر اور پاسورڈ درج کریں۔ • اس کے بعد آپ کو آن لائن سروس پر جا کر ون ممبر ون ای پی ایف اکاونٹ-(ٹرانسفر ریکویسٹ) پر کلک کرنا ہوگا۔ • اس کے بعد آپ کو انٹرٹین پر کلک کرنا ہوگا اور پہلے کی کمپنی کی ساری جانکاری دینی ہوگی۔ • اس کو سلیکٹ کرنے کے لئے آپ کو پچھلی اور موجودہ کمپنی کو سلیکٹ کرنا ہوگا۔ • اس کے بعد یو اے این کے ساتھ رجسٹر موبائل نمبر پر او ٹی پی حاصل کریں۔ اب آپ کو ملے او ٹی پی کو درج کرنا ہوگا۔ • آپ کی کمپنی یونیفائیڈ پورٹل کے ایمپلائر انٹرفیس کے ذریعے آپ کے EPF ٹرانسفر کی درخواست کو منظور کرے گی، جس کے بعد آپ کا اکاؤنٹ آن لائن ٹرانسفر کر دیا جائے گا۔ ایک اور آپشن بھی ہے، جس کے لیے آپ کو فارم نمبر 13 بھرنا ہوگا۔ اس فارم میں، آپ کو پی ایف نمبر سمیت پرانے اور نئے ایمپلائز کی جانکاری دینی ہوگی۔ پھر، ٹرانسفر Claim ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا۔ پھر اس آن لائن ٹرانسفر کلیم کی کاپی پر دستخط کرنا ہوں گے اور اسے 10 دنوں کے اندر اپنی کمپنی کو بھیجنا ہوگا۔