کے پی سی سی صدر ڈی کے شیو کمار کا بھٹکل میں پرتپاک استقبال

02:47PM Sat 28 Nov, 2020

بھٹکل: 28 نومبر، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی (کے پی سی سی) کے صدر ڈی کے شیو کمار کا آج مغرب بعد کانگریسی کارکنان نے شمس الدین سرکل پر پرتپاک استقبال کیا اور کانگریس لیڈر کے حق میں نعرے لگائے۔ اطلاع کے مطابق شیوکمار کل جمعہ کو ہی کاروار پہنچے تھے اور آج صبح سے ہی کمٹہ، ہوناور کاروار وغیرہ میں مختلف نشستوں میں شرکت کرکے شام کے وقت سرسی سے کنداپور جارہے تھے کہ بھٹکل پہنچنے پر شہر کے شمس الدین سرکل پر کانگریسی کارکنان نے ان کا استقبال کرتے ہوئے ان کی گل پوشی کی۔ اس موقع پر ڈی کے شیو کمار نے کار سے اتر کر تمام کارکنان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر مجلس اصلاح و تنظیم کے ذمہ داران سمیت کانگریسی لیڈران بھی موجود تھے۔