نئی ووٹر لسٹ میں ترمیم کا عمل جاری : مجلس اصلاح و تنظیم کی اس تعلق سے ضروری اپیل
03:36PM Sat 12 Nov, 2022

بھٹکل : 12 نومبر،2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) الیکشن کمیشن کی طرف سے سال 2023 کی ووٹرلسٹ کی تیاری کے لیے خصوصی کارروائی چل رہی ہے۔ یہ کارروائی 8 دسمبر 2022ء تک جاری رہے گی ، اس کے لیے مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے لسٹ میں ترمیم کے خواہاں افراد کے لیے جلد از جلد اس کارروائی کو مکمل کر نے کی اپیل کی گئی ہے۔
تنظیم کی طرف سے کہا گیا ہے کہ مندرجہ ذیل تاریخ کو اس کے لئے خصوصی مہم بھی چل رہی ہے جس دوران استفادہ کیا جا سکتا ہے۔
1۔ 12-11-2022 بروز سنیچر
2۔ 20-11-2022 بروز اتوار
3۔ 03-12-2022 بروز سنیچر
4۔ 04-12-2022 بروز اتوار
تفصیلات کے مطابق جن افراد کی عمر 2023-01-01 تک 18 سال مکمل ہو رہی ہو وہ اپنا نام ووٹرلسٹ میں داخل کرالیں ۔اس کے علاوہ 18 سال یا اس سے زیادہ عمر والے جن افراد نے اب تک ووٹرلسٹ میں اپنا نام داخل نہ کیا ہوایسے تمام افرادان دنوں میں یہ کارروائی ضرور کرالیں ۔ ہرگز غافل ندر ہیں ۔
اس کے علاوہ ووٹرلسٹ میں پہلے سے موجود ناموں میں تصحیح (Correction) ، ایڈریس میں تبدیلی ، وفات پاۓ ہوۓ افراد کے نام خارج (Delete) کرنے اور آدھار نمبر کے ساتھ ووٹرائی ڈی لنک کرنے کے امور بھی اپنے علاقہ کے بوتھ لیول آفیسر (BLO) سے رابطہ کے ذریعہ انجام دیئے جاسکتے ہیں۔ ووٹرلسٹ میں نام داخل کرنے کے لئے مندرجہ ذیل چیز میں ساتھ لے جائیں :
(1) پاسپورٹ سائز فوٹو (ایک عدد) (2) برتھ سرٹفکیٹ یاٹی سی کی زیر وکس کا پی (3) آدھار کارڈ کی زیروکس کاپی (4) گھر کے راشن کارڈ کی زیروکس کا پی (5) والد یا والدہ کے دوٹرائی ڈی کارڈ کی زیروکس کا پی
اس کے علاوہ ووٹرلسٹ میں پہلے سے موجود ناموں میں صحیح (Correction) ، ایڈریس میں تبدیلی | وفات پاۓ ہوۓ افراد کے نام خارج (Delete) کرنے اور آدھار نمبر کے ساتھ وٹرائی ڈی لٹک کرنے کے امور بھی اپنے علاقہ کے بوتھ لیول آفیسر (BLO) سے رابطہ کے ذریعہ انجام دیئے جاسکتے ہیں۔ ووٹرلسٹ میں نام داخل کرنے کے لئے مندرجہ ذیل چیز میں ساتھ لے جائیں: (1) پاسپورٹ سائز فوٹو (ایک عدد) (2) برتھ سرٹفکیٹ یاٹی سی کی زیروکس کا پی (3) آدھار کارڈ کی زیروکس کا پی (4) گھر کے راشن کارڈ کی زیروکس کاپی () والد یا والدہ کے ووٹرائی ڈی کارڈ کی زیروکس کا پی
وفات پاۓ ہوۓ افراد کے نام خارج کرنے کے لئے (Death Certificate) ساتھ لے جانا چاہئے ۔ آدھار نمبر اور ووٹرائی ڈی لنک کر نے کے لئے اپنا ووٹرائی ڈی آدھار کارڈ اور موبائل ساتھ لے جائیں ۔
واضح رہے کہ تنظیم آفس میں بھی ان امور کی انجام دہی کا انتظام کیا گیا ہےاس سے بھی استفادہ کیا جاسکتا ہے۔