مسٹر سعید نقوی04؍اپریل 2017کو مولانا آزاد لائبریری کے کلچرل ہال میں خطبہ پیش کریں گے

01:01PM Sun 2 Apr, 2017

علی گڑھ (بھٹکلیس نیوز)معروف صحافی و ادیب مسٹر سعید نقوی04؍اپریل 2017کو سرسید دو صد سالہ تقریبات کے تحت ’’ فیئر از فاؤل اینڈ فاؤل از فیئر‘‘ موضوع پر دن میں12.00بجے مولانا آزاد لائبریری کے کلچرل ہال میں خطبہ پیش کریں گے۔اے ایم یو کے شعبہ رابطۂ عامّہ کے زیرِ اہتمام منعقدہ اس خطبہ کے چیف پیٹرن وائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل ضمیر الدین شاہ(ریٹائرڈ) اور پیٹرن پرو وائس چانسلر برگیڈیئر سید احمد علی (ریٹائرڈ)ہیں۔