میجر علی شاہ کے ناٹک’’ میجر ایکٹرس ایسورٹیڈ مونولاگس‘‘کی03؍ ستمبر کو ممبئی میں پیش کش

02:23PM Wed 31 Aug, 2016

سابق فوجی افسر میجر علی شاہ نے اداکاری میں سنگِ میل قائم کئے: ڈاکٹر جسیم محمد علی گڑھ31؍اگست: میجر محمد علی شاہ کا ناٹک’’’ میجر ایکٹرس ایسورٹیڈ مونولاگس‘‘03؍ستمبر 2016کو شام6.00بجے ممبئی میں واقع کینواس لف کلب، پلیڈیم مال میں پیش کیا جائے گا۔ میجر محمد علی شاہ فوج کے سابق افسر ہیں۔ پہلے ان کے ناٹک’’آدھے ادھورے‘‘ نے دنیا بھر میں دھوم مچادی تھی جس میں وہ اردو زبان میں یونان کے اوڈیپس اور ریکس کی کہانی پیش کرتے نظر آتے ہیں۔ ٍٍ میجر محمد علی شاہ نے آئی آئی ایم کولکاتا سے مینجمنٹ میں ڈگری حاصل کی ہے لیکن ان کی دلچسپی ناٹکوں میں ہے۔انہوں نے ٹام آلٹر اور نصیر الدین شاہ جیسے معروف اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے میجر محمد علی شاہ کے والد لیفٹیننٹ جنرل ضمیر الدین شاہ ملک کے ڈپٹی فوجی سربراہ رہے ہیں۔ وہ نصیر الدین شاہ کے بھتیجے بھی ہیں۔انہوں نے ایف ٹی آئی آئی کے سابق طالب علم شری رام راگھون کے ’’ ایجنٹ ونود‘‘ اور وشال بھارتی کے ’’ حیدر‘‘ میں بھی کام کیا ہے جنہیں پانچ قومی ایوارڈس مل چکے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے قومی ایوارڈ سے سرفراز ڈائرکٹر تگمانشو دھولیا کی فلم’’’’ یارا‘‘ کی شوٹنگ مکمل کی ہے۔ انہیں دہلی انٹرنیشنل فلم میں بیسٹ ایکٹر کے ایوارڈ سے سرفراز کیا جاچکا ہے۔ اسی طرح پریاگ میں منعقدہ انٹر نیشنل فلم فیسٹیول اور علی گڑھ فلم ساز انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بھی بیسٹ ایکٹر کے ایوارڈ سے سرفراز کیا جا چکا ہے۔ کیرل میں انہیں08؍اگست2016کو اسپیشل جیوری اینڈ کریٹک ایوارڈ سے سرفراز کیاگیا۔ اس ناٹک کی پیشکش پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے فلم کلب کے سابق سکریٹری ڈاکٹر جسیم محمد نے کہا کہ میجر علی شاہ نے بہت ہی کم وقت میں اپنے فن میں نکھار پیدا کیا ہے اور وہ ایک کامیاب اداکار کے طور پر کام کر رہے ہیں۔