کانگریس نے ینگ انڈیا کو لون کیوں دیا، آپ کا اس سے کیا کنکشن ہے؟ راہل گاندھی کے سامنے ای ڈی کے یہ آٹھ سوال

04:27PM Mon 13 Jun, 2022

: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نیشنل ہیرالڈ کیس سے متعلق سوالات کا جواب دینے ای ڈی  کے دفتر پہنچے ہیں۔ وہیں کانگریس پارٹی کے حامی اس کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے کر رہے ہیں۔ تاہم پولیس نے دہلی میں مظاہرے کی اجازت نہیں دی ہے۔ راہل کی پیشی ای ڈی کے دفتر میں ہوئی۔ اس کیس میں راہل گاندھی کی ماں سونیا گاندھی کو بھی سمن کیا گیا ہے لیکن وہ بیماری کے سبب فی الحال اسپتال میں داخل ہیں۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی سے ای ڈی کی پوچھ گچھ جاری ہے۔ یہ سارا عمل ڈپٹی ڈائریکٹر رینک کی نگرانی میں مکمل کیا جائے گا۔ کانگریس کے سابق صدر سے اسسٹنٹ ڈائرکٹر رینک کا ایک افسر پوچھ گچھ کرے گا۔ کہا جا رہا ہے کہ تفتیشی ایجنسی کے 3 افسر راہل سے سوالات کر رہے ہیں۔ وہیں کانگریس پارٹی کے حامی اس کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے کر رہے ہیں۔ تاہم پولیس نے دہلی میں مظاہرے کی اجازت نہیں دی ہے۔ ای ڈی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر رینک کے افسر راہل گاندھی سے سوال کر رہے ہیں۔ وہیں ایک افسر راہل گاندھی کے جوابات کو ٹیپ کریں گے۔ ساتھ ہی تھرڈ ڈپٹی ڈائریکٹر رینک کا افسر کارروائی کی نگرانی کرے گا۔ یہ سوالات راہل سے پوچھے جا رہے ہیں۔ - اے جے ایل AJL میں آپ کی پوزیشن کیا تھی؟ - آپ کے ینگ انڈیا میں کیا کردار ہے؟ - آپ کے نام پر شیئرز کیوں ہیں؟ - کیا آپ نے پہلے کبھی شیئر ہولڈرز کے ساتھ میٹنگ کی ہے، اگر نہیں کی تو کیوں؟ کانگریس نے ینگ انڈیا کو قرض کیوں دیا؟ کانگریس نیشنل ہیرالڈ کو کیوں دوبارہ زندہ کرنا چاہتی تھی؟ کیا آپ کانگریس کی طرف سے دیے گئے قرض کے بارے میں معلومات دے سکتے ہیں؟ کیا آپ اے جے ایل اور نیشنل ہیرالڈ کی جائیدادوں کے بارے میں تفصیلات بتا سکتے ہیں؟ دہلی پولیس نے راہل گاندھی کے ساتھ کانگریس لیڈروں اور کارکنوں کو ای ڈی آفس تک مارچ کی اجازت نہیں دی ہے۔ کانگریس نے مرکزی حکومت پر تحقیقاتی ایجنسی کا غلط استعمال کرنے کا الزام لگاتے ہوئے فیصلہ کیا تھا کہ راہل گاندھی کو تیرہ جون کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سامنے پیش کرنے کے دوران پارٹی کے سینئر لیڈر اور ممبران پارلیمنٹ ای ڈی کے دفتر تک مارچ کریں گے اور دفتر کے باہر ستیہ گرہ کریں گے۔ تاہم دہلی پولیس نے اس کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔