اتر کینرا میں دوپہر 01:00  بجے تک 39.87  فیصد پولنگ، جبکہ بھٹکل میں 39.16 فیصد پولنگ ریکارڈ

07:43AM Tue 23 Apr, 2019

بھٹکل: 23 اپریل، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست کرناٹک کے دوسرے اورآخری مرحلے کے لیے آج صبح سات بجے سے ہی انتخابات کا آغاز ہوچکا ہے ۔ ابھی دوپہر کے 01:00 بجے تک ریاست میں چل رہی ووٹنگ کا تناسب 27.66 فیصد ہے۔ اتر کینرا ضلع میں39.87 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ بھٹکل میں دوپہر ایک بجے تک 39.16 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔ ریاست کرناٹک کے سبھی 14 حلقوں میں   دوپہر 01:00 بجے تک سرسی لوک سبھا حلقہ میں سب سے زیادہ پولنگ ریکارڈ کی گئی ۔ اطلاع کے مطابق سرسی میں47.35 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی تھی ۔ریاست میں  کتور میں سب سے کم یعنی30.00 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی تھی۔